: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۲۱؍جون (اعتمادنیوز)بلولی تعلقہ کے بابڑی گاؤں میں ایک بے رحم شوہر
نے اپنی بیوی پر چاقو سے وار کرکے اُسے قتل کرڈالا ۔ پولس اطلاع کے مطابق
بلولی کے بابڑی گاؤں کی رہنے والی شادی شدہ خاتون ناگ منی کو اس کا شوہر
شیواجی ماڑگے گزشتہ کچھ دنوں سے ہراساں کررہا تھا ۔ ناگ منی اپنے ماں کے
گھر پر آکر رکی ہوئی تھی ۔ ساتھ
میں اس کا شوہر شیواجی ماڑگے بھی آکر ٹہرا
تھا ۔ گزشتہ رات شیواجی نے اپنی بیوی ناگ منی سے بحث و تکرا ر کی اور خرچ
کے لئے رقم نہ دینے کے معاملے پر تیز دھار چاقو سے اس کے پیٹ پر وار کرکے
اسے قتل کرڈالا ۔ ناگ منی کی ماں اور شیواجی کی ساس منگلا بائی لوم کرے کی
شکایت پر بلولی پولس اسٹیشن میں شیواجی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا
ہے ۔